بنوں (آئی این پی)افغانستان کے صوبے نازیان میں امریکی ڈرون حملہ ، آرمی پبلک سکول پشاور،چارسدہ یونیورسٹی اور منہاس ایئر بیس کامرہ پر حملہ کے ماسٹر مائنڈ کے مارے جانے کی تصدیق ہو گئی۔مارا جانے والا عمر عرف نارائی طارق گیدڑ گروپ کا سربراہ بتایا جا تا ہے سال 2012کے دوران مہناس ایئر بیس کامرہ ، آرمی پبلک سکول پشاور اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔امریکی ڈروان حملہ میں اُن کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔