صوابی/ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب کے درالخلافہ ریاض کے قریب ابحد شہر میں ٹریفک کے حادثہ میں پی پی پی کے بانی رہنما چیر مین خان شیر کے صاحبزادے محمد یاسر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق سعودی عرب سے ہے بتایا گیا ہے کہ محمد یاسر تیس رمضان المبارک منگل پانچ جولائی کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ افطاری کے لئے موٹر کار میں جا رہے تھے کہ راستے میں کار حادثے کی شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں محمد یاسر اور نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے ایک ساتھی کے علاوہ سعودی عرب کا ایک باشندہ جاں بحق ہو گیا محمد یاسر جو کہ حافظ قر آن بھی تھا نے معمول کے مطابق خود ختم قر آن ، تراویح کی امامت کی وہ پی پی پی تحصیل لاہور کے سابق صدر اور بانی رہنما چیر مین خان شیر کے صاحبزادے جب کہ پی پی پی تحصیل لاہور کے جنرل سیکرٹری فدا محمد کے بھانجے تھے ان کی میت آئندہ چند یوم میں ان کے گاؤں شیخ ڈھیری صوابی لائی جائے گی جس کے لئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں