سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی اوران کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز کی طرف سے معصوم کشمیریوں کے قتل عام، کرفیو کے نفاذ اور حریت رہنماؤں کی مسلسل نظربندی کیخلاف (آج) گیارہ بجے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس اور متحدہ جہاد کونسل مشترکہ طور پر دھرنے کا اہتمام کریں گے۔ اس موقع پراقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک یادداشت بھی پیش کی جائے گی۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ چار روز کے دوران 30 کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہید اور 500 سے زائد کوزخمی کردیا ہے۔