اسلام آباد (این این آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کا پہلا مرحلہ 2018 ء میں مکمل ہو گا جس کے تحت ملک میں سڑکوں کے موجودہ نظام کو مزید بہتر بنا کر تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع نے بتایا کہ چین اور پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں ٗ دونوں ممالک اس منصوبے کی اہمیت سے آگاہ ہیں جو دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مددگار ثابت ہو گا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر نئی سڑکوں کی تعمیر سے گوادر بندر گاہ سے چین کے مغربی صوبوں تک محفوظ ترین اور مختصر ترین کارگو سہولت بھی میسر آئیگی۔