پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی،سرکاری رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک بارشوں سے آٹھ سکیورٹی اہلکاروں سمیت پینتالیس افراد جاں بحق اورپچیس زخمی ہوئے،سیلاب نے پچاس سے زائد گھروں کو ملیا میٹ کر دیاخیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کارئیوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ،،،پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے 10 جولائی تک تیز بارشوں اور سیلاب سے 29 افراد لقمہ اجل بنے،بارشوں سے 25 افراد زخمی جبکہ 20 گھروں کو مکمل جبکہ 31 کو جزوی نقصان پہنچا، بارشوں سے سب سے زیادہ تباہی چترال میں ہوئی جہاں خواتیں، بچوں اور آٹھ سکیورٹی اہلکاروں سمیت 29 افراد سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہو ئے جن میں سے 19 کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں، چترال کے علاوہ کوہاٹ 7، مردان 4، مانسہرہ3، سوات اور ملاکنڈ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا،دوسری جانب محمکہ موسمات نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے مزید سیلاب کاخدشہ ہے۔