مہمند ایجنسی (این این آئی)بائیزئی برادری نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے اجتماعی اور علاقائی ذمہ داری قبول کرنے اور حکومت کے ساتھ غیر مشروط تعاون کرنے کا اعلان کر دیا، پاک افغان سرحد سمیت اندرونی امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کا ساتھ دیا جائے گا۔مہمند ایجنسی میں شرپسندوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں سرحدپار سے آکر بد امنی میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کو ڈھونڈ کر حکومت کے حوالے کرینگے ٗ رسم ورواج کے تحت گھر مسمار اور بھاری جرمانے کئے جائینگے۔مقررین نے کہاکہ مہمند ایجنسی پاک افغان سرحدی دیہات بائیزئی سب ڈویڑن میں بہائی ڈاگ کے مقام پر بائیزئی برادری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نے پہلے بھی بارڈر ایریا کے علاوہ اپنے آبائی علاقے کی حفاظت کے جانی و مالی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا۔