جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ملک بھرمیں سیلاب کا خطرہ ،خطرناک وارننگ جاری

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ڈی جی میٹ غلام رسول نے کہا ہے کہ رواں برس مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی جس کے باعث ملک میں سیلاب کا شدید خطرہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی میٹ غلام رسول نے بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مون سون بارشیں معمول سے کچھ زیادہ ہوں گی ٗ سندھ اور بلوچستان میں بھی رواں برس زیادہ مون سون بارشوں ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں کا سلسلہ تھر سے ہوتا ہوا سندھ میں داخل ہو کر پورے صوبہ میں پھیل جائے گا، زیادہ بارشوں کی وجہ سے بڑے شہروں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث سیلاب کی صورت بن سکتی ہے ٗ خیبرپختونخوا اور کوہ سلیمان کے علاقے میں بھی فلش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ تمام صوبوں کو مون سون کے پیش نظر خطرات سے آگاہ کر دیا ہے، دریاؤں سے ملحقہ آبادیوں کو بھی وارننگ جاری کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔دوسری جانب ماہر موسمیات محمد حنیف کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بالائی اور جنوبی حصوں اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے جب کہ بلوچستان کے مشرقی اضلاع میں چند روز میں بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ مون سون ہوائیں آئندہ 2 سے 3 روز میں ملک میں داخل ہوں گی، منگل کو تھر، ڈیپلو اور مٹھی میں بارش کا امکان ہے ٗجمعرات کے روز کراچی میں بھی ابر کرم برسنے کی توقع ہے۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…