جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

شدید بارشیںٗ کیا ہونے جا رہا ہے؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیش گوئی کر دی

datetime 11  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث جنوبی پنجاب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے فلڈوارننگ جاری کردی ۔دریائے سندھ میں تونسہ اور گڈو کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جبکہ چناب اور جہلم میں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔کوہ سلیمان پر بارش سے درہ کاہا سلطان کے سیلابی نالے میں ظغیانی آگئی ہے،41 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ نشیبی علاقوں کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ریسکیو اداروں اور فلاحی تنظیموں نے سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر اپنے امدادی رضاکاروں کو الرٹ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد راجن پور میں کوہ سلیمان پر بارش سے درہ کاہا سلطان کے سیلابی نالے میں ظغیانی آگئی ہے جس کے باعث 41 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ نشیبی علاقوں کی جانب بڑھنے لگا ہے جب کہ علاقہ میں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں جس سے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور سیلاب کا خدشہ ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی اور خان راجن پور کے اضلاع میں پہاڑوں پر بارشوں کے باعث سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ادھر دوسری جانب دریائے سندھ میں کالاباغ،چشمہ،تونسہ اور گڈو کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کیمقام پر بھی نچلے درجے کاسیلاب ہے۔دریائے چناب اور جہلم میں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔محکمہ موسمیات نے ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ایڈوائس جاری کردی ہے،ایڈوائس میں مقامی انتظامیہ،وزارت پانی و بجلی،صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم کو حفاظتی اقدام کرنے ہدایت کی گئی ہے۔دوسری طرف ریسکیواداروں اور فلاحی تنظیموں نے سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر اپنے رضاکاروں کو الرٹ کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…