ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کالاڈھاکہ میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھ پاؤں کاٹنے والا خطرناک دہشت گرد لڑکی کے روپ میں گرفتار۔ اس ضمن میں سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایاکہ بٹگرام میں کارروائی کے دوران پولیو ورکرز پر حملہ کرنیوالا خطرناک دہشت گردحافظ نثارمقابلے میں ماراگیا۔ جبکہ اس کا قریبی ساتھیحافظ اللہ کوگرفتار کیاگیاتھا۔ سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی کے دوران حافظ نثار کے قریبی ساتھی فرقان سکنہ بٹگرام کو بھی گرفتار کرلیاہے۔ فرقان دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھا۔ چند سال قبل کالاڈھاکہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے پولیس اہلکاروں کے ہاتھ کاٹ دیئے گئے تھے۔ فرقان نامی اس دہشت گرد کی زیرنگرانی پولیس اہلکاروں کے ہاتھ کاٹے گئے تھے۔ سی ٹی ڈی کو خفیہ ذرائع سے فرقان کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ تاہم فرقان لڑکیوں والے کپڑے پہن کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھاکہ اس کو گرفتار کرلیاگیاہے۔