بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چڑہوئی(مانیٹرنگ ڈیسک) شوکت فرید کی جارہانہ اننگز جاری سنیاہ نرماہ،بنیاہ بنی گالہ میں تبدیل،مسلم لیگ(ن) اور پی پی پی کو دھچکا،ہزاروں ووٹرز کا تحریک انصاف میں شامل ہونا شوکت فرید کی الیکشن مہم جوئی کارگر ثابت ہونے لگی،اُمیدوار اسمبلی تو ایک طرف عوام کسی بھی تحریک انصاف کے سپورٹر کو دیکھ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے لگے۔ اوورسیز سے بھی قافلے حلقہ میں پہنچنے لگے،الیکشن مہم میں چاشنی، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر حلقہ چار چڑہوئی کے نامزد امیدوار کی اُمیدوار اسمبلی شوکت فرید ایڈووکیٹ نے مختلف مقامات پر عوام کے اجتماعات و میٹنگز میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ دن چلا گیا جس دن کمزور کو دبایا جاتا تھا کرپشن مافیا اور لینڈ مافیا سے عوام کی جان چھڑوانے آیا ہوں کسی صورت عوام اپنے ضمیروں کا سودا نا کرے ورنہ مزید پانچ سال ان کو بھگتنا ہو گا برادریوں کے چنگل سے نکل کر حلقہ کی فلاح و بہبود بارے سوچیں اب جو جیسا کریگا ویسا بھرے گا میں حلقہ کے تمام پھنے خانوں کو جانتا ہوں کوئی تیس مار خان بننے کی کوشش نا کرے ہم نے سب کو آزمایا ہوا ہے کون کتنے پانی میں ہے
سب جانتے ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) ناکام پارٹیاں ہیں ان کا وجود ملک پاکستان اور خطہ کشمیر کے لئے خطرہ بن چکا ہے لوٹ مار کرپشن میں لت پت پارٹیاں اور ان کے چلانے والے ہیں ان کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے حلقہ میں کیا کام ہوئے ہیں عوام جانتی ہے عوام مسلم لیگ(ن) اور پی پی کے امیدواروں کو اچھی طرح جانتی ہے ان کی سیاست برادری ازم جھوٹ اور اقرباء پروری پر مشتمل ہے ہم امن و بھائی چارے کا درس دینے نکلے ہیں حلقہ کی عوام کے بچوں کو بہتر مستقبل دینا چاہتے ہیں حلقہ میں جو سابقہ حکمرانوں نے برادری ازم کے نام پر نفرت کے بیج بوئے ان کو ختم کرنے کا عزم لیکر چلے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف کی بجائے قلم ہو ،رزق حلال کمانے کے مواقع ان کو میسر ہوں ہمارا سیاست سے صرف اتنا تعلق ہے کہ حلقہ کی عوام کی خدمت کی جائے میرا خاندان حلقہ کی عوام کی خدمت بلا تفریق کرتا رہا ہے اور ہمارا ماضی سب کے سامنے ہے ہماری زات سے آج تک کسی کو نقصان نہیں پہنچایا گیا ہم نے ہمیشہ حلقہ چار کی عوام کو اپنے گھر کے افراد سمجھا خدمت ہی ہمارا مشن ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…