اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے سماجی بہبود کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔ عظیم آدمی کی وفات پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کا نقصان ہے ۔ پیر کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی جانب سے عبدالستار ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت اور سماجی بہبود کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔ عبدالستار ایدھی ایک عظیم آدمی تھے ان کی وفات سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت اور امریکی عوام پاکستانی عوام اور ایدھی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔