اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چائے کے شوقین افراد ہوشیار ہو جائیں، پاکستان کی چائے بنانے والی ایک معروف ترین برانڈ کے ٹی بیگز میں سے زندہ کیڑے برآمد‘ سوشل میڈیا پر شہری کی جانب سے جاری وڈیو میں’ لپٹن‘کے ٹی بیگز کو شک پڑنے پر جب کھولا گیا تو اس میں سے زندہ کیڑے برآمد ہوئے۔ پہلے تو یہ سمجھا گیا کہ شاید ایک ہی ٹی بیگ میں یہ کیڑے موجود ہیں لیکن جب یکے بعد دیگرے تمام ٹی بیگز کو کھولا گیا تو ان میں سے کیڑے برآمد ہوئے۔
ٹی بیگز میں سے برآمد ہونے والے کیڑے تعداد میں ایک دو نہیں بلکہ بے شمار ہیں اور حرکت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ ’لپٹن‘ ٹی بیگز کا یہ پیکٹ ایکسپائر بھی نہیں ، پیکٹ پر ایکسپائری ڈیٹ 2017 ء کی درج ہے۔ اسی طرح جب مختلف پیکٹس میں سے مختلف ٹی بیگز کھولے گئے تو ان میں سے زندہ کیڑے برآمد ہوئے جو انسان کیلئے انتہائی مہلک ہو سکتے ہیں اور مختلف بیماریوں کا موجب بن سکتے ہیں۔
چائے کے شوقین خبردار‘ معروف برانڈ میں سے ایسی چیز بر آمد کہ سن کر ہوش اُڑ جائیں گے
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/07/lipton.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں