اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شوکت بسرا نے وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کو ایک جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے بہت جلد اس کی حقیقت بھی لوگوں کے سامنے آجائے گی عوام حکومت کی کارکردگی سے تنگ آچکے ہیں۔نجی ٹوی کے ایک پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر حکومت نے اب کوئی راستہ نہیں چھوڑا اور ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ احتجاجی تحریک کا حصہ بننے کے لیے پرعزم ہیں۔ حکومت 3 سالوں میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) جیسے اداروں کو مضبوط نہیں بنا سکی، اگر آج یہ ادارے غیر جانبدارانہ طریقے سے کام کررہے ہوتی تو وزیراعظم جیل میں ہوتے۔انھوں نے لندن میں وزیراعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کو بھی ‘جھوٹ’ قرار دیا اور کہا کہ بہت جلد اس کی حقیقت بھی لوگوں کے سامنے آجائے گی۔شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ یہ نہیں ہے کہ صرف نواز شریف کے خلاف تحقیقات ہوں، بلکہ جس جس کا نام بھی پاناما لیکس میں آیا ہے ان سب کا احتساب ہونا چاہیے۔تاہم انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کا نام پہلے اس لیے لیا جارہا ہے کیونکہ وہ ریاست کے سربراہ ہیں، لہذا تحقیقات کا عمل نواز شریف سے شروع ہونا چاہیے۔