پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد‘ بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے والے سکندر کے مقدمے کا فیصلہ چوتھی بار ملتوی

datetime 11  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وٍٍفاقی دارالحکومت کے مصروف علاقے بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے والے ملزم سکندر حیات کے مقدمے کا فیصلہ آج بھی نہ ہو سکا،خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ چوتھی بار ملتوی ہوا۔تفصیلات کے اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے بلیو ایریا میں فائرنگ کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنانا تھا،تاہم ملزم سکندر کی عدم پیشی کی وجہ سے فیصلہ چوتھی بار 22جولائی تک ملتوی کردیا۔ بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے والا ملزم سکندر جیل میں اس کی اہلیہ کنول سکندر ضمانت پر ہے،ملزم سکندر کو جیل سیعدالت پیش نہ کیے جانے کی بناء پر خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ چوتھی بار موخر کیاگیا۔ یاد رہے کہ استغاثہ کے گواہوں کے بیانات مکمل ہونے اور جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔ملزم سکندر نے سولہ اگست دو ہزار تیرہ کو وفاقی دارالحکومت کے اہم صنعتی علاقے بلیو ایریا کو سات گھنٹوں یرغمال بنائے رکھا تھا۔واضح رہے کہ ملزم سکندر پر 8جنوری 2014ء کو فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…