اسلام آباد/لاہور/پشاور (آئی این پی)عید الفطر کی چھٹیوں کے بعدتمام سرکاری و نجی دفاتر کھل گئے ہیں۔ تاہم حاضری معمول سے کم رہی۔ایک ہفتہ کے چھٹیوں کے بعد نجی و سرکاری دفاتر پیر سے کھل گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی حاضری معمول سے کم رہی۔ سڑکوں پر گاڑیوں کا رش بھی بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب تمام تجارتی مراکز بھی کھل گئے ہیں۔ اکادکا تجارتی مراکز ہفتہ کے روز ہی کھل گئے تھے۔ تاہم بڑی میڈیسن مارکیٹس اور دیگر اہم مراکز آج کھلے ہیں۔