لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی کے ہاکی سٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے ایدھی کے نام پر کرنے کا اعلان کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق صدر پی ایچ ایف حکام نے بتایا کہ ہاکی کلب آف پاکستان کا نام تبدیل کر کے عبدالستار ایدھی کے نام پر رکھا دیا گیاہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عبدالستار ایدھی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ایدھی ویلج میں سپر د خاک کیا گیا ۔