جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

کے پی کے حکومت کا زبردست اقدام،سب کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک)باجوڑایجنسی کے تحصیل وڑ ماموند میں شمسی توانائی سے چلنے والے سات ٹیوب ویلز کے منصوبے مکمل ہوگئے ۔ سابق گورنر خیبر پختونخواہ شوکت اللہ خان کے صاحبزادے نجیب اللہ نے کہا ہے باجوڑایجنسی کے پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کے تعمیر کیساتھ ساتھ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے باجوڑایجنسی کے تحصیل وڑ ماموند علاقہ انعام خورو چینہ گئی میں سڑک کے تعمیراتی کام اور سولر سسٹم سے چلنے والے سات ٹیوب ویلز منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر علاقہ ماموند کے قبائلی عمائدین ملک شعیب، ملک شاہ ولی خان ، ملک جاوید علی، حاجی محمد لائق ، سلیمان خان اور علاقے کے عوام کی کثیر تعداد بھی موجودتھے ۔ نجیب اللہ نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے43حاجی بسم اللہ خان اور سینیٹر ہدایت اللہ خان کی کوششوں سے باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مختلف منصوبے شروع کی گئی جس سے عوام کے مشکلات کافی حد تک کم ہوجائیگی ۔نجیب اللہ نے علاقہ انعام خورو چینہ گئی میں ٹوپ برکلے 3کلومیٹر روڈ اور شمسی توانائی سے چلنے والے سات ٹیوب ویلز منصوبوں کا افتتاح کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ٹوپ برکلے تین کلومیٹر روڈ کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات ختم جائیگی ۔ علاقے کے مکینوں نے سڑک کے تعمیراتی کام شروع کرنے اور شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل منصوبوں پر خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ ایم این اے حاجی بسم اللہ خان اور سینیٹر ہدایت اللہ خان نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کردیاہے ۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…