کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سماجی کارکن عبدالستارایدھی جوکہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ برانچ کے لائف ممبربھی تھے جن کی وفات پر پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ برانچ کی چیئرپرسن فرزانہ نائیک، مینجمنٹ پاکستان ریڈ کریسنٹ،ٹیم اور والنٹئرز نے بھی ان کی وفات پر انتہائی دکھ اور درداور لواحقین سے تعزیت کااظہار کیاہے۔جاری بیان کے مطابق پاکستان ریڈکریسنٹ سندھ برانچ کے سیکریٹری کنوروسیم نے کہاہے کہ عبدالستار ایدھی کی جانب سے انسانوں اور جانوروں دیکھ بھال اور خدمت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتاہے اورپاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بھی ملک بھر میں کسی بھی حادثہ کی صورت میں انسانیت کی خدمت میں اپناکردارادا کرتی رہی ہے جس کی وجہ سے عبدالستارایدھی نے 16جنوری 2012کو ہلال احمرکلفٹن برانچ کا دورہ کیا تھا اور ایک لاکھ روپے عطیہ کئے تھے جبکہ اس کے علاوہ بھی اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی اور وہ ہمیشہ رابطہ میں بھی رہتے تھے۔عبدالستارایدھی کی نمازجنازہ پر پاکستان ریڈکریسنٹ سندھ برانچ کے عہدیداروں اوردرجنوں والنئٹرزنے بھی شرکت کی۔