لاہور(این این آئی)نوسر بازوں نے دوست ہمسایہ کی گاڑی کی پاکستان میں صرف ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت کے نام پر سادہ لوح عوام کو لوٹنا شروع کر دیا،سوشل میڈیا پر پیج بنا کر اور سپانسر کر کے لوگوں سے گاڑی کی خریداری کی مد میں منظم طریقے سے ایڈوانس وصول کرنے کا انکشاف ،نوسر بازوں نے دوست ہمسایہ کی گاڑی کی پاکستان میں صرف ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت کے نام پر سادہ لوح عوام کو لوٹنا شروع کر دیا،سوشل میڈیا پر پیج بنا کر اور سپانسر کر کے لوگوں سے گاڑی کی خریداری کی مد میں منظم طریقے سے ایڈوانس وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ہر طرف دوست ہمسایہ ملک کی گاڑی ڈھائی لاکھ روپے میں پاکستان میں دستیابی کو خوشخبری کے طور پر شیئر کیا جارہا ہے اور متوسط طبقے کے بہت سے لوگوں نے اسے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔