سرگودھا (آن لائن) حکومت نے سرگودھا سمیت ملک بھر میں بسنے والے غیر قانونی افغانیوں کو ان کے ملک بھجوانے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کاروائی تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانیوں سمیت جو بھی غیر ملکی پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے انہیں فوری طور پر حراست میں لیکر تفتیش کرنے کے بعد ان کا فیصلہ کرکے انہیں ملک بدر کیا جائے سرگودھا سمیت ملک بھر میں افغانیوں سمیت مختلف ممالک کے لوگوں کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر مقیم ہے جن کیخلاف پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے سرچ آپریشن کررہے ہیں اور اس میں انہیں بڑی کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور پولیس نے شہریوں سے بھی استدعا ہے کہ ان کے نوٹس میں کوئی بھی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی ہے تو اس کی فوری اطلاع 15 پر پولیس کو دیں اطلاع دینے والا کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔