مری (آن لائن) مری میں طوفانی بارش ‘ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پنڈی مظفر آباد روڈ بند سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں ‘ مری کی انتظامیہ غائب لوگ پانی مدد آپ کے تحت گاڑیاں نکالتے رہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز مری میں شدید بارش کے باعث راولپنڈی سے مظفر آباد جانے والی روڈ پھگواڑی اور دیول کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی جس کی وجہ سے مظفر آباد اور مری کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں روڈ بند ہوین پر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیاں نکالتے رہے جبکہ مری انتظامیہ اور پولیس مکمل طور پر غائب رہی۔