اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی پولیس کو جان کے لالے پڑ گئے،کشمیریوں کا غصہ انتہا کو پہنچ گیا

datetime 10  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہارہ میں لوگوں کے ایک مشتعل ہجوم نے ایک پولیس اہلکار پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا اوراس کی گاڑی دریائے جہلم میں پھینک دی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مشتعل لوگوں نے جنوبی کشمیر میں ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا جس کے بعد تین پولیس اہلکار لاپتہ ہیں ۔دریں اثناء بھارتی پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ نوجوان مجاہد کمانڈر برہان وانی کی شہادت پر احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اورقابض فوسز نے انہیں روکنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد علاقے میں مظاہرین اور بھارتی پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔ مقامی مساجد میں لاؤڈ سپیکروں پر مذہبی ترانے سنائے جاتے رہے ادھر سرینگر میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ پیلٹس سے زخمی ہونے والے اٹھارہ نوجوانوں کو آنکھوں کی روشنی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…