اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہوگیا ٗ بھارت کشمیری عوام کو ریاستی جبرسے غلام بنانے کے بجائے انکی امنگوں کا احساس کرے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی غنڈہ گردی میں 20کشمیریوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت کو کشمیر میں مظالم بند کرنے پر زور دیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر جبر کے بجائے انسانی حقوق کا احترام کرے۔عمران خان نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خاموشی کو تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا ہے۔انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مخصوص تعریف عالمی امن کیلئے خطرناک ہے۔