کراچی (این این آئی) عبدالستار ایدھی کے فرزند فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے مشن کو جاری رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور ایدھی فاؤنڈیشن کی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا،وہ اتوار کو اپنے والد کے سوئم کے موقع پر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ میں اپنی والد جیسی خدمت نہیں کرسکتا ہوں تاہم انسانیت کی خدمت کے لئے ان کے راستے پر چلنا میری منزل ہے،انہوں نے کہا کہ میرے والد کے انتقال کے بعد بھی ایدھی فاؤنڈیشن کی سروسز معطل نہیں ٗہمارے رضاکار تمام صوبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں،یہی ایدھی صاحب کا درس تھا،انہوں نے کہا کہ میرے والد کی عطیہ کردہ آنکھیں جن دو افراد کو لگائی گئی ہیں ان کے نام مجھے معلوم نہیں میں معلومات حاصل کر کے ان سے ملنے ضرور جاؤں گا،ایدھی صاحب کا خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے نقش وقدم پر چلتے ہوئے ہر وہ کام کریں جو ایدھی صاحب نے انسانی خدمات کیلئے کیا ٗانہوں نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی ترقی کیلئے وہ ہر ممکن اقدام کریں گے۔