جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

محبوبہ نے عاشق کو گھر والوں سے چھپانے کیلئے صندوق میں چھپادیا ٗ دم گھنٹے سے جاں بحق

datetime 10  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ(این این آئی) لنگرسرائے میں محبوبہ نے اپنے عاشق کو گھر والوں سے چھپانے کے لئے صندوق میں چھپایا جس کے بعد عاشق دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ملوک والا کا رہائشی مشتاق بلوچ اپنی کزن سے محبت کرتا تھا تاہم اس کی شادی کہیں اور ہوگئی، محبت کا پاگل پن مشتاق بلوچ کو وہاں تک کھینچ لایا، ہفتے کی رات مشتاق اپنی کزن رانی کے گھرپہنچا تو گھر والوں کو شک ہوگیا، لڑکی نے شبہ دورکرنے کیلئے مشتاق کو صندوق میں بند کیا اورتالا لگادیا۔ڈیڑھ گھنٹہ صندوق میں بند رہنے پرمشتاق کا دم گھٹنے لگا تواس نے شورمچایا جس پر گھروالوں کو مشتاق کی موجودگی کا علم ہوا توانہوں نے صندوق پرایک اورتالا لگا دیا، مشتاق بلوچ صندوق کے اندرچلاتا رہا اورکچھ دیر بعد دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہارگیا ٗپولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لیا اورپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے بتایا کہ6 افراد کے خلاف تھانہ صدرمظفر گڑھ میں مقدمہ درج کرانے کے بعد 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…