کراچی / پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے معروف سماجی شخصیت عبدالستارستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کو کوہاٹ، صوابی اور سوات میں مفت اراضی دینے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ عبدالستار ایدھی نے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں ان کی شخصیت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، ترجمان کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کو صوابی، سوات اور کوہاٹ میں مفت اراضی دی جائیگی جہاں ایدھی فاؤنڈیشن سنٹر بنائے جائینگے،
دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اتوار کو عمران خان کی ہدایت پر ایدھی ولیج میں عبدالستار ایدھی کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے جہاں ممکن ہوا ایدھی فاؤنڈیشن کی مدد کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر حاضر ہوا ہوں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں جہاں ضرورت ہوگی ایدھی فاؤنڈیشن کو مفت اراضی دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے ملک بھر کے غریبوں کی مدد کی ، یتیم اور بے سہارا بچوں کا سہارا بنے۔ پاکستان کے عوام جس پر اعتماد کرتے ہیں انہیں بھرپور عطیات دیتے ہیں۔
عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے قابل تحسین اقدام اٹھا لیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/05/KPK-1.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں