بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کتنے دن ’’وزیراعظم ‘‘ سے ’’محروم‘‘ رہا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم میاں نوازشر یف کی لندن میں ہارٹ سر جری کے بعد48دن کے بعد پاکستان واپسی ہوگئی ‘لاہور اےئر پور ٹ پر وزیر اعلی شہبازشر یف ‘وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت وفاقی وزراء اور گور نرپنجاب کا استقبال ‘ وزیر اعظم نوازشر یف اور انکی فیملی لاہور اےئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنی رہا ئش گاہ روانہ ہوئے ‘ پو لیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی جانب سے لاہور اےئر پورٹ پر سیکورٹی فول پر وف انتظامات کیے گئے جبکہ وزیر وزیر اعظم نوازشر یف نے کہا ہے کہ دھر نہ اور احتجاج ملکی مسائل کا حل نہیں ایسی سیاست سے ملک کو فائدہ نہیں ہوگا اپوزیشن دھر نوں کی سیاست نہ کر یں ‘ اپوزیشن کیلئے نیک خواہشات رکھتاہوں مگر اپوزیشن کی تحر یک کا سامنا کر نے کیلئے پہلے سے زیادہ جذبہ سے ہوں قوم کی توقعات پر پورا اتروں گا ‘ٹی او آرز کا معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کر نے کی کوشش کر یں گے ‘قوم کی خدمت کا مشن جاری رکھا جائیگا ملک کی ترقی اور خوشحالی ہماری اولین تر جیح ہے ‘میں اپنی صحت یابی پر خد ا کا شکرادا کر تاہوں قوم کی خدمت کا مشن جاری رکھا جا ئیگا قوم نے میری صحت یابی کیلئے جو دعائیں کیں ان پرانکا شکر یہ ادا کر نے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔ہفتے کے روز وزیر اعظم نوازشر یف خصوصی طیارے کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے تو وہاں پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف ‘گور نر پنجاب محمد رفیق رجوانہ ‘وفاقی ورزاء چوہدری نثار علی خان ‘خواجہ سعد رفیق ‘وزیر مملکت عا بد شیر علی ‘سینیٹر راجہ ظفر الحق سمیت دیگر (ن) لیگ کے دیگر راہنماؤں کی جانب سے وزیر اعظم نوازشر یف کا استقبال کیا جبکہ اس موقعہ پر وزیر اعظم کے ہمراہ انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور فیملی کے دیگر افراد بھی تھے جسکے بعد وزیر اعظم نوازشر یف فیملی کی دیگر افراد کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اےئر پورٹ سے جاتی عمرہ روانہ ہوئے جہاں انکی والدہ اور بیٹی مر یم نوازشر یف سمیت خاندان کے دیگر افراد نے انکا استقبال کیا جبکہ لاہور اےئر پورٹ پر سینئر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشر یف نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہو رہی ہے کہ میں ایک بار پھر اپنی عوام کے در میان موجود ہوں اور عوام نے میری صحت یابی کیلئے جو دعائیں کیں اس پر انکا بھی شکر یہ اداکر تاہوں ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ اپوزیشن جماعتیں پانامہ لیکس کے معاملے حکومت کیخلاف احتجاجی تحر یک کی تیاریوں میں مصروف ہیں آپ اپوزیشن کے بارے میں کیا کہیں گے ؟تواس کے جواب میں وزیر اعظم نوازشر یف نے کہا میں اپوزیشن کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہوں اور ہماری اولین ترجیح ملکی تر قی اور خوشحالی ہے جسکے لیے دن رات کام جاری رکھیں گے اور میں لندن میں بھی اپنے فرائض سر انجام دیتا رہا ہوں اور اب بھی قوم کی خدمت کر یں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نوازشر یف نے کہا کہ دھر نوں سے ملک اور قوم کو صرف نقصان ہوا ہے اور دھر نے ملکی مسائل کا حل نہیں اس لیے اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ دھر نوں کی سیاست نہ کر یں بلکہ بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے ہمیں مل جل کر معاملات کو آگے بڑھنا چاہیے یہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پورا اتروں گا اور ملک کو مضبوط بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے اور انکی ملک اور قوم کیلئے خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائیگا اور انکے لیے اعزاز کا اعلان مشاورت سے کیا جائیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…