مظفر آباد ( آئی این پی ) مظفر آباد میں انتخابی کشیدگی میں شدت آنے اور فائرنگ کے واقعات کے بعد فوج کو طلب کر لیا گیا ہے ، آزاد کشمیر کے انتخابات میں مظفر آباد کے حلقہ ایل اے 16 میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے حامیوں کے درمیان بات تلخ کلامی کے بعد فائرنگ تک جا پہنچی اور اس فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں ، زخمیوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری عزیز بھی شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا اور حویلی کے علاقے میں اس واقعہ کے بعد دونوں گروپوں میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری عزیز بھی پیپلز پارٹی کے حامیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو ئے ہیں ان کے بازو اور ٹانگ میں گولی لگی ہے اور انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا جب کہ آزاد کشمیر حکومت کے وزیر اور اس حلقے سے امیدوار فیصل راٹھور کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتار کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ مسلم لیگ آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے غنڈہ گردی کی ہے اور انتخابات میں شکست دے کر پیپلز پارٹی کے امیدوار ن لیگ کو حراساں کرنے کے لئے فائرنگ کرا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی جائے ساری صورتحال سے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ ن صبر و تحمل کا مظاہرہ اس لئے کر رہی ہے کہ وہ انتخابات جیت رہی ہے مگر ہمارے صبر و تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔
فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسمبلی سمیت 10افراد زخمی ، فوج طلب، پولیس کے چھاپے
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/01/06-18.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں