لاہور( این این آئی )وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وطن واپس پہنچ جانے کے بعد اہم اجلاس منعقد ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاسوں میں پاکستان کی خارجہ پالیسی ،اندرونی سکیورٹی صورتحال ،اپوزیشن کی طرف سے احتجاجی تحریک کے اعلانات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے حکام کواجلاس کے ایجنڈے کی تیاری کے حوالے سے پیشگی ہدایت کر دی گئی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ذمہ داران وزیر اعظم کو مختلف معاملات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ایک اور ذرائع کے مطابق مسلم لیگ وزیر اعظم نواز شریف کے وطن واپس پہنچ جانے کے بعد (ن) کی مرکزی قیادت اب اپوزیشن کی طرف سے تحریک شروع کرنے کے حوالے سے اعلانات پر بھی سر جوڑ کر بیٹھے گی اور اس حوالے سے مستقبل کی منصوبہ بندی کی جائے گی ۔