کراچی (این این آئی)دکھی انسانیت کے خدمت گار عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد بھی ایدھی فاؤنڈیشن نے سوگ میں اپنی خدمات کو بند نہیں کیا ۔عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کے مطابق میرے والد عبدالستار ایدھی نے ہدایت کی تھی کہ اگر میرا انتقال بھی ہوجائے تو ایدھی فاؤنڈیشن کی سروسز بند نہیں ہونی چاہئیں ۔ان کی ہدایات کے پیش نظر معمول کے مطابق ایدھی کے تمام دفاتر اور اداورں میں روز مرہ کے امور انجام دیئے جاتے رہے اور ایمبولینس اور میت سروس بھی معمول کے مطابق جاری رہی ۔