لاہو(این این آئی) فیڈرل انسوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مبینہ طور پر فیس بک کے جعلی اکاؤنٹ سے اپنی سابق اہلیہ کی قابل اعتراض تصاویر جاری کرنے والے راجا عبیدالرحمن کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے ملک واپس بلا لیامیڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ لاہور کو ایک خاتون نے بتایا کہ ایک سال قبل ان کی طلاق ہوئی تھی جس کے بعد عبیدالرحمن نے ان کی دوسری شادی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے سعودی عرب روانگی سے قبل فیس بک کے جعلی اکاؤنٹ سے قابل اعتراض تصاویر جاری کردیں۔ایف آئی اے کی تفتیش کے بعد عبیدالرحمن کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے جس کے بعد انٹرپول سے ان کی گرفتاری کی درخواست کی گئی اور سعودی عرب میں ڈرائیور کے طورپر کام کرنے والے عبیدالرحمن کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ایف آئی اے نے الیکٹرانک ٹرانزیکشن آرڈیننس کے سیکشن 36 کے تحت گرفتار کیا اور قانون کے مطابق جرم ثابت ہونے پر انھیں سات سال قید ہوسکتی ہے ٗانھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ایف آئی اے لاہور سائبرکرائم ونگ کے سربراہ شاہد حسن نے بتایا کہ ایجنسی کو متعلقہ قانون کی عدم موجودگی کی بنا پر مشتبہ شخص کے خلاف تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے۔