اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایدھی کو خراج تحسین،آئندہ ہفتے سے قابل تحسین کام کا آغاز،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان پوسٹ کو ہدایت کی ہے کہ عبدالستار ایدھی کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈاک ٹکٹس کا اجراء کیاجائے، اس فیصلے کی منظوری دیدی گئی ہے بتایاگیا ہے کہ آئنتہ ہفتے سے عبدالستار ایدھی کی تصاویر سے مزئین ڈاک ٹکٹس کا اجراء کردیاجائے گا۔