اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عظیم انسان و معروف سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کی زندگی جہاں انتہائی سبق آموز واقعات سے بھری ہوئی وہیں ایک ایسا واقعہ بھی زبان زد عام ہے جس میں عبد الستار ایدھی نے حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے سے انکار کر دیا تھا۔ تفصیل کے مطابق عبد الستار ایدھی نے اہلخانہ کے ہمراہ 1972 ء میں حج کیا جس دوران انہوں نے شیطان کو کنکریاں مارنے سے انکار کر دیا۔ انکار سے متعلق عبد الستار ایدھی نے جواب دیا کہ میں یہ رسم وطن واپس آکر ادا کر لوں گا۔ اب کنکریاں مارنے کیلئے کسی کو ڈھونڈتا ہوں تو کوئی ملتا نہیں۔
عبد الستار ایدھی نے کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اس بارے میں کہا تھا کہ ’میں نے کہا،پاکستان میں شیطان بہت ہیں ، وہاں نہیں ماریں ، یہاں کنکریوں کا شکار ڈھونڈتا بہت ہوں ، ملتے نہیں ہیں۔ بلقیس ایدھی نے بتایاکہ دوآدمیوں نے کنکریاں انہیں دے دیں ،رش میں میری حالت غیرہوگئی، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بہت شیطان ہیں ، میں مارلوں گا، میں اپنی بیوی کی جان بچاکر پہاڑ پر چڑھ جاتاہوں ، پاکستان میں بہت ملتے ہیں ، ابھی بھی مارسکتے ہیں ‘‘۔
سفر حج کے بارے میں عبدالستار ایدھی نے واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر بہت کٹھن تھا لیکن اللہ کا شکر کہ فریضہ ادا کر دیا۔ روزہ رسول ﷺ کو دیکھا تو دیکھتے ہی رونا آگیا اور آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، بس اللہ تعالیٰ اس حاضری کو قبول فرما لے۔
حج کے دوران جب عبد الستار ایدھی نے شیطان کو کنکریاں مارنے سے انکار کر دیا‘ ایک انتہائی دلچسپ واقعہ
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/07/ed3-700x300.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں