پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

عبد الستار ایدھی کی تدفین‘ ایدھی فاؤنڈیشن کا تاریخ ساز فیصلہ‘ ایسا اقدام کہ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کا انتقال‘ ہر شخص سوگوار‘عظیم انسان عبد الستار ایدھی کی وفات کے باوجود ایدھی فاؤنڈیشن کے قابل تحسین اقدام نے سب کو حیران کر دیا۔ عبد الستار ایدھی کی وصیت کے مطابق ان کی وفات کے باوجود ملک بھر میں خدمت انسانیت کی تمام سرگرمیوں کو جوں کا توں جاری رکھا گیا۔فاؤنڈیشن کے سربراہ کے انتقال پر بھی ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے خدمات کا صلہ جاری رکھا گیا۔ کراچی کے قدیم ترین علاقے کھارادر کے ایدھی فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے کنٹرول روم میں کام ایک لمحے کیلئے نہیں رکا بلکہ جہاں جہاں سے ایمرجنسی کال آئی وہاں وہاں ایمبولینسوں نے خدمات فراہم کیں۔
فیصل ایدھی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 20زندگیاں بھی مل جائیں تو اپنے والد جیسا نہیں بن سکتا البتہ ان کے والد کا دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔اگرچہ فاؤنڈیشن کے سربراہ کی تدفین کا عمل جاری تھا تاہم پھر بھی فیصل ایدھی کی جانب سے ملک بھر میں ایدھی سروسز جاری رکھنے کی ہدایات کی گئیں۔عوامی سطح پر ایدھی فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے۔ عبد الستار ایدھی خود تو دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن کروڑوں لوگوں کیلئے دوسروں کی خدمت کی بے شمار مثالیں چھوڑ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…