منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

’’ایدھی‘‘ دوسری غیر سرکاری شخصیت‘ سرکاری اعزازات کیساتھ تدفین ‘ قومی پرچم سرنگوں‘ پہلی شخصیت کون تھیں؟

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کی وفات پر پاکستان بھر میں ہفتہ کو ’’یوم سوگ‘‘ منایا گیاایدھی مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے بعد دوسری غیر سرکاری شخصیت ہیں جنہیں سرکاری اعزازات کیساتھ دفنایا گیا اور ان کی وفات پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔ اس موقع پر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عظیم فلاحی ورکر عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے جس پر حکومت کی جانب سے ایک روزہ یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا جس پر ہفتہ کو ’’ یوم سوگ‘‘ منایا گیا۔ اس موقع پر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس‘ وزیراعظم آفس‘ وزیراعظم ہاؤس ‘ کیبنٹ ڈویژن‘ پاک سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔عالمی شہرت یافتہ معروف سماجی کارکن و عظیم انسان عبد الستار ایدھی خدمت انسانیت کے ساتھ ساتھ دنیا کے منفرد ایسے ریکارڈز کے حامل رہے جنہیں کوئی شخص نہ توڑ سکا۔ عبد الستار ایدھی نے لگاتار 40 سال بغیر کسی چھٹی کے کام کرنے کا عالمی ریکارڈ بنایا اور اس ریکارڈ کو عالمی سطح پر 1997 ء میں درج کیا گیا۔ عبد الستار ایدھی پاکستان کی دوسری ایسی غیر سرکاری شخصیت ہیں جن کی تدفین قومی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی اور ان کے سوگ میں قومی پرچم سر نگوں رہے گا۔
عظیم ترین انسان عبد الستار ایدھی کو دنیا کا سب سے زیادہ امیر ’’غریب ترین‘‘ انسان بھی کہا جاتا ہے، عبد الستار ایدھی کے بارے میں پاکستان سمیت بین الاقوامی میڈیا میں انہیں “The Greatest Richest Poor Man” کے خطاب سے نمایان کوریج دی گئی۔ عبد الستار ایدھی قناعت و سادگی میں بھی اپنی مثال آپ رہے ، عبد الستار ایدھی کے پاس تادم مرگ دو عدد ’کرتے‘ تھے جن میں سے وہ ایک پہنتے اور دوسرا میلا ہونے پر دھونے کیلئے دے دیتے اور پھر وہی دوسرا کرتا پہلا کرتا میلا ہونے پر پہنتے تھے‘ عبد الستار ایدھی کا یہ بھی عالمی ریکارڈ رہا کہ وہ ساری زندگی دو عدد کرتے زیب تن کرتے رہے۔ عبد الستار ایدھی کے پاس جوتے کا ایک جوڑا تھا جو آج سے 20 سال قبل خریدا گیا تھا اور یہ بھی عالمی سطح پر ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…