کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست موصول ہوئی تھی مگر عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ کی امامت نہیں کر سکوں گا ،اہلخانہ سے معذرت کرلی ہے۔اپنے بیان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ہی ایبٹ آبادپہنچاہوں اور واپسی ممکن نہیں تھی جس پر بے حد افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے غریبوں کی بے حد خدمت کی ہے۔ فیصل ایدھی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نمازجنازہ پڑھانے کیلئے کمشنر کراچی کے ذریعے مفتی منیب الرحمان سے درخواست کی تھی۔