کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سماجی رہنما اور فخر پاکستان اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ عبدالستار ایدھی کے بہت سے انٹرویوز اور ان پر بنی ہوئی دستاویزی فلموں نے دنیا بھر میں ان کے کام اور ان کی انسانیت کے لئے خدمت کے جذبت کو اْجاگر کیا۔ ایک انٹرویو کے دوران بلقیس ایدھی نے بتایا کہ ایدھی صاحب کی جیب میں پیسہ نہیں تھا لیکن ان کے خواب بڑے تھے اور اسی بنا پر لوگ انہیں شیخ چلی کہا کرتے تھے۔ بلقیس ایدھی نے بتایا کہ وہ پڑھے لکھے نہیں ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے پاس پیسہ بھی آتا گیا اور ان کے تمام خواب بھی پورے ہوتے گئے۔ یقیناًاللہ نے ان کا ساتھ دیا اور ہم اللہ کے نہایت شکر گزار ہیں‘ بلقیس ایدھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔