اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدی کے عظیم ترین انسان عبد الستار ایدھی کے آخری الفاظ بھی ان کی خدمت انسانیت کے جذبے کو عیاں کرتے ہیں۔ عبد الستار ایدھی گزشتہ شب 11 بجے کے قریب خالق حقیقی سے جا ملے تھے اور اپنے انتقال سے قبل جو الفاظ انہوں نے کہے وہ سن کر درد دل رکھنے والا ہر انسان اشکبار ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبد الستار ایدھی نے بستر مرگ پر وفات سے قبل اہلخانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میرے ملک کے غریبوں کا خیال رکھنا‘‘ ۔
عبد الستار ایدھی نے دنیا سے رخصت ہوتے وقت بھی خدمت انسانیت کے جذبے کو نہیں چھوڑا اور جاتے جاتے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت کر گئے۔عبد الستار ایدھی نے اپنے صاحبزادے فیصل ایدھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے جانے کے بعد آپ نے ایدھی فاؤنڈیشن کو چلانا ہے اور غریب، مسکین و یتیم لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنی ہے۔ عبد الستار نے ایدھی نے کہا وفات سے قبل کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ فیصل ایدھی میرے بعد ایدھی فاؤنڈیشن چلائیں گے اور یہی میری وصیت ہے۔
عظیم ترین انسان عبد الستار ایدھی کے آخری الفاظ کیا تھے؟ جان کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
اب چند منٹ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں! بڑی خبر آگئی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا



















































