جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

عظیم ترین انسان عبد الستار ایدھی کے وہ اعزازات و واقعات جنہیں جان کر آپ بھی داد دیں گے

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرا چی ( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی زندگی کے مختلف پہلوسامنے آتے رہے ، ان کو انسانی خدمات کے اعتراف میں کئی بڑے اعزازات سے نواز ا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدا لستار اید ھی 1928کو مغر بی بھا رت کے شہر گجرات میں پیدا ہو ئے،عبدا لستار گیارہ برس کے ہو ئے تو ان کی وا لدہ فا لج کا شکار ہو گئیں اور اس کے بعد وہ 9سال زند ہ ر ہنے کے بعد خا لق حقیقی سے جا ملیں، عبدالستار ایدھی نے وا لدہ کی بیما ری میں ان کی بہتر ین خد مت کی اور کا خوب خیال ر کھا،وا لدہ کی بیما ری کے دوران ہی انہوں نے بزرگ افراد کی دیکھ بھا ل کے لیئے ایک ادارہ قا ئم کر نے کا فیصلہ کیا،انہوں نے اپنے خا ندان کے ہمراہ 1947میں پا کستان کے شہر کرا چی منتقل ہو ئے جہاں انہوں نے ایک ہو ل سیل کی دکان پر کام شروع کیا جبکہ ان کی والدہ خرچ کیلئے ایک پیسہ د یا کر تی تھیں، کچھ عر صہ بعد انہوں نے کمیو نٹی کی مدد سے اید ھی ٹر سٹ کے نام سے ایک ر فاہی ادار ہ قائم کیا۔انہوں نے 1965میں محتر مہ بلقیس کے ساتھ شا دی کی جو کہ اید ھی ڈسپنسری میں ایک نر س کے طور پر ملا زمت کر تی تھیں۔اید ھی ٹر سٹ نے اپنے قیام سے اب تک 20ہزار نو مو لود بچوں کی کفا لت کی ذ مہ داری لیتے ہو ئے 50ہزار یتیم بچوں کیلئے رہا ئش کا بندو بست کیا جبکہ40ہزار نر سز کو تر بیت فرا ہم کی، اید ھی ٹرسٹ پا کستان کا سب سے بڑا فلا حی ادارہ ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہم وطنوں کو سہو لیات فرا ہم کیں۔
انہیں 1980میں لبنان جا تے ہو ئے اسرا ئیلی افواج نے گر فتار کیا جبکہ2006میں بھی وہ16گھنٹے کیلئے ٹو رنٹو ایئر پو رٹ پر زیر حراست رہے۔2008میں امر یکی امیگر یشن حکام نے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر ان کا پا سپورٹ اور دیگر کا غذات پر ضبط کر تے ہو ئے متعدد گھنٹوں تک تفتیش کی۔اید ھی ٹر سٹ نے افریقہ ، مشرق وسطی، کا کسس، مشرقی یورپ اور امر یکہ میں بھی مشکل کی گھڑی میں مو جود لو گوں کو خد مات فرا ہم کیں۔انہیں حکو مت پا کستان کی جا نب سے انسا نیت کی خد مات کے صلے میں نشا ن امتیاز سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ پا ک فو ج کی جا نب سے شیلڈ آ ف آ نر عطا ء کی گئی جبکہ عا لمی سطح پر بھی لینن پیس پرا ئز کے علا وہ متعدد نا مور ایوارڈز حا صل کیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…