جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے شہر میں ہائی الرٹ

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) عید الفطر کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ وفاقی دارالحکومت میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں اور کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ملازمین کو متحرک کردیا گیا ہے۔اسلا م آباد انتظامیہ کی جانب سے عید کی تعطیلات کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں 0519108084 نمبر پر اطلاع دیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے حالات پر نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کی مشکوک نقل و حرکت یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ کو دیں۔سول انتظامیہ کے مطابق پمز اسپتال اور پولی کلینک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو حاضر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سوئی گیس ، سی ڈی اے، ضلعی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سول ڈیفنس کے نمائندوں کی تعطیلات ختم کرکے نمائندوں کو حاضر رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے امن عامہ کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو متحرک رہنے اور عید کی تعطیلات کے دوران مجسٹریٹ کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…