جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

شریف خاندان پاکستان سے روانہ

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز اور سلمان شہباز خاندان کے 13افراد کے ہمراہ لند ن روانہ ہو گئے جہاں وہ سب عید الفطر وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ منائیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہبازفیملی کے ہمراہ گزشتہ روز لندن کے لئے روانہ ہو گئے جہاں وہ وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ عید منائیں گے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سلمان شہباز اپنی بیگم اور بچوں سمیت خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ لندن پہنچیں گے اور عید کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ہی واپس لوٹیں گی ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ ایک ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں انکی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری سرانجام پائی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ہوائی سفر کرنے سے منع کر رکھاہے تاہم اب امید کی جا رہی ہے کہ انکا حتمی ٹیسٹ کیا جائیگا جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں ہوائی سفر کرنے کی اجازت مل جائیگی اور وہ اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ عید کے بعد وطن واپس پہنچیں گے ۔ صدرممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف ،اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق ،وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین زرداری سمیت ملک کی اعلی ترین سیاسی شخصیات بیرون ملک عید منائیں گی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سکھر اور اعتزاز احسن لاہور ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے آبائی حلقے میں عید منائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق شریف فیملی کے 13 افراد وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ عید منانے کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 سے لندن روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم گزشتہ ایک ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں ہی مقیم ہیں۔ لندن جانے والے افراد میں وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور ان کے بچے جب کہ اسلام آباد ائیرپورٹ سے مریم نواز بھی اپنے بچوں سمیت لندن روانہ ہوگئیں ہیں۔وزیر اعظم کے خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزکی جانب سے اجازت ملنے پروزیراعظم کی 8 جولائی کو وطن آمد متوقع ہے جب کہ لندن جانے والے یہ افراد بھی نوازشریف کے ساتھ واپس آجائیں گے۔دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی اپنے بچوں کے ساتھ عید منانے دبئی روانہ ہوگئے ہیں جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید منانے کے لئے جرمنی پروازکرچکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین زرداری بھی کافی عرصے سے بیرون ملک موجود ہیں لہذا وہ بھی بیرون ملک ہی عید منائیں گے جب کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سکھر اور اعتزاز احسن لاہور میں عید منائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان لاہور میں عید منائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…