جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

عید کے تین دن،محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی

datetime 5  جولائی  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)عید کے تین دن،محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی،محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور کچھ وسطی علاقوں میں رواں ہفتے جاری مون سون بارشوں کا سلسلہ عید کے دنوں میں جاری رہے گا ٗ بدھ سے جمعہ کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ اگلے 3 روز کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ترجمان محمد فاروق کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اور مرطوب رہے گاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویڑن)، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویڑن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ٗ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محمد فاروق نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقوں میں دیر 02، کاکول01، کشمیر کے اضلاع مظفرآباد02، کوٹلی01 ، پنجاب کے شہر مری01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…