کوئٹہ (این این آئی ) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے لوگ کلمہ طیبہ کا درود پڑھتے ہوئے گھروں دکانوں پلازوں سے باہر آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر کو لوگ اس وقت شدید خوف و حراس میں مبتلا ہوگئے جب کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 72 کلومیٹر جنوب کی جانب تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ کوئٹہ سمیت اندروزن بلوچستان سے کسی قسم کی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔