جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

دھماکوں کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام روضہ رسول ﷺ کے گرد گھیراکیوں بنا کر بیٹھے رہے؟

datetime 5  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد نیوی ﷺ کے قریب دہشت گردی ۔ اسلامی دنیا میں غم وغصہ کی شدید لہر دوڑ گئی۔پاکستانی عوام میں بھی مسجد نبوی ﷺ پر دہشتگردانہ فعل کی وجہ سے شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی البتہ مسجد نبوی ﷺ میں ہونے والی دہشت گردی اہل اسلام کا جذبہ ایمانی اور جوش و خروش کم نہ کر سکی۔تفصیل کے مطابق دھماکوں کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد مسجد نبویﷺاور مسجد الحرام میں عبادت میں مصروف رہی ، نماز تراویح بھی ادا کی جبکہ نمازفجرمیں لاکھوں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق لاکھوں زائرین رات بھر روضہ رسولﷺ کے گرد گھیرا بنائے بیٹھے رہے۔ دہشتگردی بھی اہل ایمان کا جوش و خروش کم نہ کر سکی۔ دہشتگردوں کے مسلمانوں کو خوف زدہ کرنے کے عزائم خاک میں مل گئے۔دھماکوں کے باوجود مسجد نبویﷺ میں عبادات کا سلسلہ جاری رہا۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اہل اسلام کا جم غفیر اللہ کے حضور سربسجود ہونے کیلئے جوق در جوق پہنچ گیا۔ ماہ مبارک کے آخری عشرے میں دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لوگ نوافل کی ادائیگی ذکر و اذکار میں مشغول رہے۔ مسجد نبویﷺ میں نماز تراویح میں بھی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ وہ اہل ایمان کے جذبے کو کسی صورت کمزور نہیں کرسکتے اور روضہ رسول ﷺ کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…