اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

ڈی جی رینجرز نے شہریوں سے ایسی بات کہہ دی جس نے سب کے دل جیت لیے

datetime 5  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے صدر اور کلفٹن سمیت کراچی شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ شہر ی کھل کر عید منائیں، شاپنگ کریں، محافظ موجود ہیں۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے عید سے قبل حالات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا، سب سے پہلے وہ پہنچے صدر کی زینب مارکیٹ۔ جہاں شہریوں نے انھیں اپنے درمیان پاکر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ڈی جی رینجرز نے شہریوں اور دکانداروں سے ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی رینجرز نے کہا کہ شہر میں 2 قوتیں ہیں ایک امن کے ساتھ اور ایک خلاف ہے۔
ان کی جنگ امن کے خلاف قوتوں سے ہے۔ ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ امجد صابری اور اویس شاہ کے اغوا کے معاملے میں ٹھوس شواہد موجو دہیں۔ڈی جی رینجرز نے کراچی کے شہریوں سے کہا کہ وہ اداروں پر اعتماد کریں اور کْھل کر عید منائیں اور شاپنگ کریں۔ ڈی جی رینجرز نے کسی بھی مشکوک حرکت یا شخص کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دینے کی اپیل کرتے ہوئے عوام کو عید کی مبارک باد بھی دی۔بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ مل کر بھرپور کام کر رہے ہیں اور شہر میں ہاٹ اسپاٹس بنائے گئے ہیں۔ اس کے تدارک کے لیے پولیس کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں، ڈی جی رینجرز کے دورے کے موقع پر لوگ ان کے ساتھ سیلفیز بھی لیتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…