پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

اقامہ جاری نہ ہونے پر کتنے سو پاکستانی دمام میں پھنس گئے ، جان کر حیران رہ جائینگے

datetime 5  جولائی  2016 |

اسلام آباد/الریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )ایک سعودی کمپنی کی جانب سے’اقامہ‘ جاری نہ کرنے پر لگ بھگ پانچ سو پاکستانی شہری سعوی شہر دمام کے ایک کیمپ میں چھ ماہ سے زندگی گزار رہے ہیں۔ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی زندگی بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق سعودی عرب میں ایک کمپنی ’سعد گروپ آف کمپنیز‘ کی جانب سے اقامہ نہ دیے جانے پر پانچ سو سے زائد پاکستانی پھنس گئے ہیں اور کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، متاثرین کو چھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ اِس دوران کم از کم چار متاثرین انتقال کرگئے ہیں۔ دمام میں پھنسے پاکستانیوں نے بتایا کہ ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات ختم ہو گئی ہیں اور اگر متاثرین بھوک سے بچ گئے
تو بیماری ان کی جان لے لے گی،ایک پاکستانی شہری نے بتایا کہ انہیں وہاں سے نکالا جائے، وہ بھوکے مر رہے ہیں، پاکستانی شہریوں کو کیمپ میں نہ کھانا میسر ہے نہ ہی چھ ماہ سے تنخواہیں ملی ہیں۔ اس شخص نے بتایا کہ چار پاکستانی دل کا دورہ پڑنے سے کیمپ میں ہی انتقال کرچکے ہیں، اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث وہ کہیں آجا بھی نہیں سکتے۔اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ ریاض میں پاکستان کا سفارت خانہ سعودی عرب کے شہر دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لیے تمام اقدامات کرر ہا ہے۔ یہ پاکستانی ’سعد گروپ آف کمپنیز‘ میں ملازمت کر رہے تھے اور انہیں کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…