اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف8جولائی بروز جمعہ وطن واپس آئیں گے، ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، مریم نواز، خاندان کے دیگر افراد اور اہم وزراء ان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم کا(آج) منگل کو طبی معائنہ ہو گا، جس میں توقع ہے کہ ڈاکٹرز انہیں کلیئرنس سرٹیفکیٹ دے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا (آج) منگل کو طبی معائنہ ہو گا، جس دوران اس بات کا قوی امکان ہے کہ ڈاکٹر انہیں مکمل صحتیابی کا سرٹیفکیٹ دے کر وطن واپسی کی اجازت دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم لاہور ایئر پورٹ پر پہنچیں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف، خاندان کے دیگر افراد اور اہم وفاقی وزراء، وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر ان کا استقبال کریں گے، اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، تاہم جماعتی سطح پر کارکنان کو استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر آنے سے منع کیا گیا ہے، اس لئے یہ کہا جا رہا ہے کہ کارکنان استقبال کیلئے موجود نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف لاہور پہنچنے کے بعد رائے ونڈ جائیں گے جہاں وہ اپنی والدہ سے ملیں گے، وزیراعظم چنددن رائے ونڈ گزارنے کے بعد اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ پیر کے روز سے حکومتی امور باقاعدہ طور پر نمٹانا شروع کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وطن واپسی کے دو ہفتے قیام کے بعد سعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف کی واپسی،حتمی تاریخ کا اعلان،استقبال کی تیاریاں مکمل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
سرگودھا،بچی سے زیادتی کی تصدیق، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
-
دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک
-
عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے، بڑا اعلان
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
25 لڑکیوں کی خفیہ ریکارڈنگ اور بلیک میلنگ، قصور سے چونکا دینے والا سکینڈل سامنے آگیا
-
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا



















































