جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں میں ’’جنگ ‘‘ایک دوسرے کی ’’کرپشن ‘‘بے نقاب کرنے کھل کرمیدان میں آگئے

datetime 5  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں کشیدگی بڑھ گئی ، دونوں جماعتوں کے رہنما ؤں کے درمیان سیاسی بیان بازی اور الفاظ کی جنگ شروع ،ایک دوسرے پر تنقید اور ایک دوسرے کی کرپشن بے نقاب کرنے کے لئے کھل کر میدان میں آگئیں ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے خلاف سخت موقف اپنانے اور ان کے دور حکومت میں کی گئی کرپشن کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب حکومت کی کمزوریوں ، وزیراعلیٰ شہبازشریف اور وزیرداخلہ کے خلاف بیان بازی کے لئے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے مسلم لیگ (ن) اور بالخصوص وزیراعظم نوازشریف کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے اور ان سے استعفیٰ مانگنے کے بیانات کے بعد وزیراعلیٰٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیپلز پارٹی کی تنقید کا بھر پور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں رہنما پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کو بھی بے نقاب کرنے پر متفق ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ایک دھڑا پیپلز پارٹی کے ساتھ نرم گوشہ اختیار کئے ہوئے ہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرداخلہ پیپلزپارٹی کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار پر تنقید اور ان کے خلاف بیان بازی کے لئے پیپلز پارٹی کے رہنما?ں پر ایک گروپ تشکیل دیا ہے جن کویہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف سخت تنقید کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…