جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

مدرسہ حقانیہ کو فنڈنگ،عمران خان کا ’’یو ٹرن‘‘ بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 5  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے مدرسہ حقانیہ کیلئے مختص کی گئی گرانٹ پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فنڈ کے متعلق انہیں خود بھی معلوم نہیں تھا میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ۔ وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنی صوابدیدی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے بجٹ میں مدرسہ حقانیہ کیلئے فنڈ مختص کیا ہے یہاں تک کہ کچھ وزراء کو بھی اس کا علم نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انکو خود بھی معلوم نہیں تھا اور میڈیا کے ذریعے ان تک یہ بات پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا گورنمنٹ کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ رپورٹ پیش کریں کہ فنڈ کیوں مختص کیا گیا ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت اس فنڈ کو کس طرح استعمال کرے اور مدرسے کو مرکزی دھارے میں کیسے لایا جا سکے جو صوبے کا سب سے اہم مدرسہ ہے ۔ صوبائی حکومت نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ اگلے چند دنوں میں وہ مکمل رپورٹ پیش کرینگے ۔ انہوں نے اس بات کو مسترد کیا کہ انہوں نے فنڈنگ کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 22 لاکھ طلبہ صوبائی مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں لہذا حکومت کی کوشش ہے کہ انہیں معاشرے کا حصہ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غربت اور پسماندگی انتہاء پسندی کی طرف لے جاتی ہے داعش جیسی تنظیمیں پسماندہ اور غریب لوگوں کو ہی ایندھن کے طور پر استعمال کرتی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…