پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلاء،پاکستان کو بڑے نقصان کاسامنا،معروف تھنک ٹینک کے انکشافات

datetime 5  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلاء سے پیدا ہونیوالے اثرات پر ایک حقائق نامہ جاری کیا ہے اور اس میں تجزیہ پیش کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد عالمی اور پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مراتب ہونگے ۔آئی پی آر کے حقائق نامہ کے مطابق برطانیہ کا یہ فیصلہ پاکستانی معیشت اثر انداز ہوا ہے علیحدگی کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1700پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ ابھی تک اس سطح سے 1000پوائنٹس نیچے ہے جو سطح برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے سے پہلے تھی ۔اس کے علاوہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری پر بھی اثر پڑے گا نیز پاکستان کی برآمدات مزید نیچے آئینگی۔حقائق نامہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں بھی اچھی خاصی کمی واقع ہو گی نیز جب برطانیہ میں بیروز گاری میں اضافہ ہوگا اس کے برے اثرات پاکستانیوں پر بھی پڑینگے۔بیرونی دنیا سے پاکستان میں بھیجی گئی ترسیلات زر میں 13فیصد حصہ برطانیہ سے بھیجی گئی رقوم کا ہے ۔برطانیہ کی طرف سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں بھی کمی واقع ہو گی جو کہ پہلے ہی 2007سے تنزلی کا شکار ہے۔اس کے علاوہ پاکستان برطانیہ کی طرف سے دی گئی ترقیاتی امداد کا ایک بڑا وصول کنندہ ہے لہذا برطانیہ کا یہ فیصلہ پاکستان کی اس امدا د پر بھی اثر انداز ہوگا ۔آئی پی آر کے حقائق نامہ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین کے انخلاء کے بعد برطانیہ کی اپنی معیشت اور شرح نمو میں کمی واقع ہو سکتی ہے لہذا یہ کمی پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔اگر برطانیہ کے اس فیصلے کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو گا کہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد نے اپنا ووٹ برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ رہنے کیلئے کاسٹ کیا جبکہ بے ہنر افراد نے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا ۔برطانیہ کے انخلاء نے دنیا بھر میں تارکین وطن کیلئے بھی مسائل کھڑے کر دئیے ہیں ۔آئی پی آر کے حقائق نامہ کے مطابق برطانیہ کے اس فیصلے سے پوری دنیا میں لوگوں پر کی جانے والی سرمایہ کاری میں بھی واضح کمی ہوگی۔حقائق نامہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو اس انخلاء سے سبق سیکھنا چاہیے کہ کس طرح پاکستانی معیشت پر مستقبل میں برے اثرات مراتب ہوسکتے ہیں۔آئی پی آر کے حقائق نامہ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے انخلاء کے اثرات اُس وقت کھل کر سامنے آئینگے جب برطانیہ اور یورپی یونین میں علیحدگی کا طریقہ کار طے کیا جائیگالہذا ان حالات میں دونوں فریقوں کو چاہیے کہ اس سلسلے میں جلد از جلد فیصلہ کرئے تاکہ مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو سکے۔ جہاں تک یورپی یونین کے قوانین کا تعلق ہے تو ان کے مطابق برطانیہ کا اپنا فیصلہ ہے لہذا وہ اس انخلاء پر کچھ زیادہ مطالبات نہیں کرسکتا نیز یورپی یونین کے دیگر ممالک کے ووٹ کیونکہ تعدا د میں زیادہ ہیں لہذا یورپی یونین کو اس سلسلے میں سبقت حاصل ہو گی۔آئی پی آر کے حقائق نامہ کے مطابق برطانیہ کے اس علیحدگی کے فیصلے پر پاؤنڈ کی قدر میں 10فیصد کمی ہوئی نیز لندن سٹاک ایکسچینج پر بھی اس کے برے اثرات مراتب ہوئے تھے ۔حقائق نامہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے بہت سے اثرات ابھی نمایاں نہیں ہیں لہذا جونہی یہ اثرات کھل کر سامنے آئینگے تو یہ پوری دنیا کی معیشت کو ایک بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں نیز برطانیہ کے اس فیصلہ سے ہزاروں لوگ بیروزگار ہو جائینگے۔ اس کے علاوہ برطانیہ اور یورپی یونین کی معیشت تنزلی کا شکار ہو جائیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…